کنٹرول لائن پر وادی گریز سیکٹر میں بہوئی ناڑ سے بھارتی افواج نے آزاد کشمیر کے رہائشی چار افراد کو گرفتار کر لیا اس سیکٹر میں یہ اس سال کا پہلا واقع ہے ۔ جبکہ چند سال قبل اسی سیکٹر میں ڈھکی چکناڑکے مقام سے بھارتی افواج نے چھ افراد کو انکے سامان سے لدے جانوروں سمیت اغوا کر لیا تھا جس کا تاحال کوئی اتا پتا نہیں۔
بھارتی افواج کی جانب سے اٹھائے جانے والے افراد چالیس سالہ زعفران ولد غلام سرور سکنہ جانوئی وادی گریز ، شاہزمان ولد محمد یونس سکنہ بہوئی ناڑ، واجد اکبر ولد علی اکبر سکنہ بہوئی ناڑ اور فضل اقبال ولد شیر زمان بہوئی ناڑ کے ورثار نے اٹمقام وادی نیلم میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی افواج کی جانبے سے اغوا کئے جانےوالے افراد بہوئی ناڑ کے علاقے میں نو مین لینڈ پر جنگل سے جڑی بوٹیاں چن رہے تھے جنہیں بھارتی افواج بندوق کے زور پر اغواکر کے اپنے ہمراہ لے گئیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مغویوں کی رہائی کے لئے وزارت خارجہ کی سطح پر معاملہ حکومت ہند کےساتھ اٹھایا جائے جبکہ اس سے قبل دو ہزار چھ میں ڈھکی چکناڑ کے علاقے سے اغوا کئے گئے چھ افراد کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا گیا جن کے اغوا کے بعد پورا گاؤں وہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو گیا تھا اور اب پوار گاؤن جمگڑھ کے مقام پر عارضی طور پر بسایا گیا ہے